رنبیر کپور، عالیہ بھٹ کی شادی رواں سال کے کس مہینے میں ہو گی؟

7 Feb, 2022 | 07:12 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا شمار بالی وڈ کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے، دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

 عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورکی شادی پہلے دسمبر2021میں ہونا تھی لیکن دونوں کی فلم براہمستر کی ریلیز کے باعث شادی ملتوی کر دی  گئی تھی۔ اب اسے اتفاق کہیں یا کچھ اور فلم کی ریلیز بھی تاخیرکا شکارہوئی ہے اوراب ستمبر2022 میں ریلیز کی جائیگی۔

 اداکارہ عالیہ بھٹ اوررنبیرکے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اپنی شادی بیرون ملک کرنے کے بجائے ممبئی میں کریں گے،شادی کا فنکشن محدود ہی ہو گا  جس میں صرف خاندان کے لوگ اورقریبی دوست شرکت کریں گے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی اسٹارجوڑی عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورکی شادی اپریل میں ہوگی۔ اس حوالے سے دونوں خاندانوں میں شادی کی تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں۔

مزیدخبریں