ویب ڈیسک : پاکستانی طلبا کے لئے خوشخبری ، اہم یورپی ممالک نے فلی فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کردیا ہے۔
ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی سطح پر اہم یورپی ممالک نے جس میں نیدر لینڈ، اسپین،آذربائیجان، سویڈن،آسٹریا،اٹلی،ترکی، جاپان، آئرلینڈ، اور ورلڈ بنک نے پاکستانی طلبا کے لئے وظائف کا اعلان کیا ہے اور متعلقہ ممالک کے سفارتخانوں اور یونیورسٹیز کی ویب سائٹس سے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان اسکالر شپس کے حصول کے لئے'' آئلز(آئی ای ایل ٹی ایس )'' کے علاوہ اچھا تعلیمی پس منظر درکارہے یہ مکمل طور پر فنڈڈ اسکالر شپس ہیں جس کے لئے کسی قسم کی کوئی ایپلیکیشن فیس نہیں۔ ان وظائف میں ٹیوشن فیس، ویزا فیس، آنے جانے کا فضائی ٹکٹ ، صحت ، قیام، ماہانہ کیش، اور کتابوں کا خرچ شامل ہے۔
یورپ میں بالکل مفت پڑھنے کے خواہشمند طلبا کیلئے خوشخبری، اسکالرشپس کا اعلان
7 Feb, 2022 | 07:10 PM