محکمہ پراسیکیوشن کے افسروں کو نئی گاڑیاں دینے کی سمری منظور

7 Feb, 2022 | 06:53 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی 42)وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ پراسیکیوشن کے افسران کیلئے نئی گاڑیاں دینے کی سمری منظور کر لی۔سیکرٹری پراسیکیوشن نے پراسیکیوٹرز کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کے لئے سمری بھجوائی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ پراسیکیوشن کے افسران کے لئےنئی گاڑیاں دینے کی سمری منظور کر لی ہے۔ محکمہ پراسیکیوشن کے افسران کے لئےدس گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اب یہ سمری کیبنیٹ کمیٹی برائے فنانس کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد پراسیکیوٹرز کے لئے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے پراسیکیوٹرز کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کے لئے سمری بھجوائی تھی۔

محکمہ پراسیکیوشن نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر  کے لئے دو مرحلوں میں گاڑیاں مانگ لی ہیں۔ پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز کو گاڑیاں ملیں گی۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے سمری پر اعتراض کے بعد گاڑیوں کی فراہمی کے عمل کو دو مرحلوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں باقی 18 اضلاع میں پراسیکیوٹرز کو گاڑیاں دی جائیں گی۔ محکمہ پراسیکیوشن نےاس حوالے سے سمری تیار کر لی ہے جس جلد منظوری کیلئے بھجوایا جائے گا۔

مزیدخبریں