ویب ڈیسک: پی ٹی وی پر گزشتہ شب شہرہ آفاق ترک سیریز 'ارطغرل غازی' کے پانچویں سیزن کی آخری قسط نشر کی گئی جس کے بعد پی ٹی وی نے ایک اور ترک ڈرامہ نشر کرنے ک اعلان کیا ہے۔
پی ٹی وی کی جانب سے ناظرین کے لیے ارطغرل غازی ڈرامے کی جگہ اب ایک اور ترک ڈرامہ نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نام 'پایہ تخت، سلطان عبدالحمید' ہے، اس ڈرامے کا آغاز 9 فروری بروز بدھ سے ہوگا۔
ارطغرل غازی کی تاریخی کامیابی کے بعد، پی ٹی وی لا رہا ہے
— PTV Home (@PTVHomeOfficial) February 6, 2022
کہانی ایک سُلطان کی جسے عشقِ رسول ﷺ کی سچی لگن ہے۔
امت مسلمہ کی تاریخ کا ایک درخشاں باب
پایہ تخت، سلطان عبدالحمید (اردو زبان میں)
بدھ 9 فروری سے، ہر بدھ سے اتوار رات 7:55 صرف پٰی ٹی وی ہوم پر#PayiTakhtUrduPTV pic.twitter.com/4CQNDVG9XU
پایہ تخت، سلطان عبدالحمید ہر بدھ سے اتوار کی شب 7:55 پر نشر کیا جائے گا۔پایہ تخت عبدالحمید میں 1876 سے 1909 تک عثمانی سلطنت کے سلطان رہنے والے سلطان عبدالحمید دوئم کی زندگی کے نشیب و فراز دکھائے گئے ہیں، انہیں عثمانی سلطنت کا آخری بااختیار سلطان بھی کہا جاتا ہے۔ڈرامے میں ان کے عہد کے آخری 13 برسوں کی کہانی بیان کی گئی ہے، سیریز میں یورپی ممالک اور یہودیوں کی سازشوں کو دکھایا گیا ہے۔