(عرفان ملک)معاشرے میں چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم بڑھتے ہی جا رہے ہیں، خاص طور پر لڑکیوں کو حراساں کرنے کے لئے ملزمان نت نئے ہتھکنڈے استعمال کرتے رہتے ہیں،ایسے عناصر معاشرے پر ایک بدنما داغ ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بچیوں اور خواتین کا گھروں سے نکلنا دوبھرہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایسا ہی واقعہ شالیمار باغ میں پیش آیا جہاں فیملیز کو نقلی پستول دکھا کر لوٹنے، لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے دو غنڈوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان برقعہ کے ساتھ شالیمار باغ کے اندر داخل ہوتے اور پھر برقعہ اوڑھ کر نقلی پستول سے شہریوں کو لوٹتے تھے، دو افراد عمر اور زین کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق زیرحراست افراد نقلی پستول دکھا کر لوگوں سے رقم، قیمتی چیزیں لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے، صرف یہی نہیں بلکہ برقعہ پوش ملزمان لڑکیوں کو ہراساں اور تنگ بھی کرتے تھے۔