(جنید ریاض)مقررہ مدت میں بی ایڈ نہ کرنے پر نوکریوں سے فارغ کرنے اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے اساتذہ نے سیکرٹری ایجوکیشن کے دفتر کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے دفتر کے باہر مقررہ مدت میں بی ایڈ نہ کرنے کی بنیاد پر نوکریوں سے فارغ کئے جانے پر اساتذہ نے بھرپور احتجاج کیا۔اس موقع پر اساتذہ نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئےپلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
احتجاج پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر وحید مراد یوسفی کی قیادت میں کیا گیا۔وحید مراد کا کہنا تھا کہ انصاف آفٹر نون سکول میں پڑھانے والے اساتذہ اور ہیڈ کا چارج الائونس بحال کیا جائے،ایجوکیٹرز کوفی الفور مستقل کیا جائے۔
وحید مراد یوسفی نے مزید کہا کہ تبادلوں کیلئے ایس ٹی آر کے معاملہ میں رولز میں نرمی کی جائے۔