'' کچا بادام'' کس نے گایا اور کیسے ہٹ ہوا

7 Feb, 2022 | 05:37 PM

 ویب ڈیسک:  سوشل میڈیا پر مقبول ترین گانا '' کچا بادام'' کس نے گایا اور کیسے ہٹ ہوا پتہ چل گیا۔

  ٹک ٹاک سمیت ہر سوشل میڈیا سائٹ پر صرف ایک ہی گانا چھایا نظر آتا ہے اور وہ ہے ''کچا بادام''۔
  ’کچا بادام چیلنچ‘ پر  پرفارم کرنے والوں میں کیا بڑے اور کیا چھوٹے کیا خواتین اور کیا بچے سب اس  گانے پر رقص کی ویڈیوز انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک پر  اپ لوڈ  کررہے ہیں۔
دراصل یہ گانا کسی  پیشہ ور گلوکار  کا نہیں بلکہ  بھارت کے  مغربی بنگال کے شہر کول کتہ کے قریب رہنے والے   ایک مونگ پھلی  فروش بھوبن بدیاکر کا ہے۔
بھوبن بدیاکر کے اس گانے کی پہلی ویڈیو 29 نومبر 2021 میں وائرل ہوئی تھی اور یہ اوریجنل ویڈیو اب تک دو کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
یہ گانا بھوبن بدیاکر نے دراصل اپنی مونگ پھلی بیچنے کے لیے بنایا تھا ۔۔ لہرا لہرا کر  جب وہ گلیوں اور سڑکوں پر یہ گانا گاتے ہیں تو لوگ بے ساختہ ان کی طرف لپک پڑتے ۔ ایک خوش قسمت دن جب وہ گارہے تھے تو  سڑک  پر جات ایک راہگیر نے  ان کے گانے کی ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ کردی اور یوں ایک اور سپر سٹار  کا جنم ہوا۔
مغربی بنگال میں کرلجورری گاؤں کے رہائشی بھوبن بدیاکر  کا کہنا ہے کہ وہ  بہت خوش  ہیں کہ سیلبرٹیز سمیت  اتنے  شہریوں  نے انکے گانے کو  چاہا  ان کا کہنا تھا کہ بچپن کا خواب پورا ہوا  اب میں صرف ایک مونگ پھلی بیچنے والا نہیں گلوکار بھی ہوں۔

مزیدخبریں