ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلہن کو بے عزت، میک اپ ادھورا چھوڑنا بیوٹی پارلر کو مہنگا پڑگیا

دلہن کو بے عزت، میک اپ ادھورا چھوڑنا بیوٹی پارلر کو مہنگا پڑگیا
کیپشن: beauty parlor
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کی صارف عدالت نے دلہن کا میک اپ ادھورا چھوڑنے والے بیوٹی پارلر کے خلاف ڈگری جاری کردی۔

صارف عدالت کے جج وسیم افضل میاں نے ڈاکٹر شازیہ کے دعوی پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ انھوں نے اپنی قریبی عزیزہ ( دلہن ) کے نکاح کے لیے بیوٹی پارلر سے میک اپ کروایا تھا اور بیوٹی پارلر کی مالکن نے طے شدہ رقم سے زائد رقم مانگی۔

اس موقع پر بیوٹی پارلر انتظامیہ نے دلہن کا میک اپ ادھورا چھوڑ کر ان کو تذلیل کرکے باہر نکال دیا۔درخواست گزار نے عدالت سے 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی تھی۔

درخواست گزار کے مطابق بیوٹی پارلر کے اس عمل سے شدید ذہنی اذیت ہوئی اور تقریب بھی خراب ہو ءی ۔عدالت نے متعدد نوٹسز کیے مگر بیوٹی پارلر انتظامیہ پیش نہ ہوئی جس پرعدالت نے یک طرفہ ڈگری جاری کرتے ہوئے بیوٹی پارلر کو جرمانہ اور عدالتی اخراجات کی مد میں مجوعی طور پر 60 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ 16 اکتوبر کو نکاح کی اس تقریب کے لیے بیوٹی پارلر سے میک اپ کی بکنگ 30 ستمبر کو کروائی گئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer