شہزاد خان ابدالی: گھی کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری، شہر کی اوپن مارکیٹ میں درجہ اول کا گھی ہول سیل میں 3، پرچون میں 5 روپے فی کلوگرام مزید مہنگا کردیا گیا۔پریشان حال شہری کہتے ہیں حکومت ان کے حال پر رحم کرے ۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ درجہ اول کا گھی بنانے والی معروف کمپنی نے 3 روپے فی کلو گرام کا مزید اضافہ کردیا، درجہ اول کا گھی بنانے والی کمپنی نے 16 کلو گھی کا پیک 50 روپے مزید مہنگا کرکے 6 ہزار 180 روپے کا کردیا جبکہ 3 روپے بڑھ کر درجہ اول کا گھی 388 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔
ہول سیل میں گھی کی قیمتیں بڑھنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ریٹلرز نے پرچون میں درجہ اول کا گھی 5 روپے بڑھا کر 395 روپےکا کر دیا۔ مہنگائی کے ستائے عوام نے گھی کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔