ویب ڈیسک : سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق اہم مذاکرات کرینگے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نور خان ائیر بیس راولپنڈی پر سعودی وزیر داخلہ اور انکے وفداستقبال کیا۔سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگر حکام نے بھی موقع پر موجود تھے۔ سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیر بن سعود بن نائف کیساتھ چھ رکنی اعلی' سعودی حکام کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے ۔اسلام آباد: پاکستان اورسعودی عرب کے داخلہ امور کے وزراء کی اپنے وفد کے ہمراہ باضابطہ ملاقات آج وزارت داخلہ میں ہوگی۔سعودی وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی کریں گے
ملاقات میں علاقائی صورت حال سمیت سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور دیگراہم امور پر بات چیت ہوگی۔ سعودی وزیرداخلہ کے ساتھ بات چیت کا بنیادی ایجنڈا سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہو گا۔
یادرہے گذشتہ ماہ سعودی عرب نے ان معاہدوں کی توثیق کی تھی جو قیدیوں کی وطن واپسی سمیت منشیات اور انسانی سمگللنگ کی روک تھام میں مددگار ہوں گے۔ان معاہدوں پر گذشتہ برس اس وقت دستخط ہوئے تھے جب مئی میں عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔