سابق ایم این اے اورممتازادیب بشری رحمان انتقال کرگئیں

7 Feb, 2022 | 02:14 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک :سابق ایم این اے اورممتازادیب بشری رحمان 78 سال کی عمر میں  انتقال کرگئیں ۔

کالمسٹ، ناولسٹ، ڈرامہ نویس، افسانہ نگار اور سابق ایم این اے   بشریٰ رحمان78برس  کی عمر  میں جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں۔ان کی نماز جنازہ چار بجے سہ پہر 8 سی احمدبلاک گارڈن ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے معروف کالم نگار، ادیبہ و سابق پارلیمنٹیرین بشریٰ رحمن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعزیت بشریٰ رحمن اپنی نوعیت کی منفرد اور اعلیٰ ادیبہ تھیں انہوں نے اپنے ادبی عہد میں کئی نسلوں کو متاثر کیا۔ سوگوارخاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مرحومہ کی ادبی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔

 بشری رحمان اگست 1944ء میں بہاولپور میں پیدا ہوئیں۔انھوں نے جامعہ پنجاب سے ایم -اے صحافت  کیا ۔ سیاسی سفر 1983 میں شروع کیا اور صوبائی اسمبلی پنجاب سے تین مرتبہ منتخب ہوئیں   مسلم لیگ  ق کی نشست سے قومی اسمبلی کی رکن  بھی رہیں ۔ روزنامہ نوائے وقت اور  جنگ میں چادر چاردیواری اور چاندنی کے نام سے کالم بھی  بھی تحریرکئے ۔ پی ٹی وی  اور پرائیویٹ پروڈکشن کے لئے ڈرامے بھی لکھے اور ماہیا نگاری کی صنف  میں بھی طبع آزمائی کی۔ ان کے ناول اور ا فسانے خواتین میں بالخصوص بہت مقبول تھے  ان کے افسانوں کے کئی مجموعے شائع ہوچکے ہیں   ۔ 2007ء میں انہیں صدارتی اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں