ویب ڈیسک: کورونا ویکسین مکمل کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے آسٹریلیا کی سرحدیں 21 فروری سے کھول دی جائیں گی۔
آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن نے پیر کو میڈیا بریفنگ کے دوران اعلان کیا کہ وہ غیرملکی شہری جو ویکسین کی دو خوراکیں لے چکے ہیں وہ 21 فروری سے آسٹریلیا آ سکتے ہیں۔ آسٹریلیا میں کورونا پھیلاؤ کے باعث غیر ملکیوں کا گزشتہ دو برس سے داخلہ منع تھا۔
کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ سیاحت کی صنعت اس فیصلے کی عرصہ دراز سے منتظر تھی اب وہ مہمانوں کو خوش آمدید کہہ سکتے ہیں۔
“The condition is you must be double vaccinated to come to Australia. That’s the rule. Everyone is expected to abide by it.” https://t.co/fA2qbFSbaX #7NEWS pic.twitter.com/70c8ZvpQRL
— 7NEWS Sydney (@7NewsSydney) February 7, 2022
آسٹریلیا میں آنے والے تمام افراد کو منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں لازم لگی ہونی چاہئیں، ویکسین شدہ افراد کو آسٹریلیا بھرمیں نقل وحرکت کی آزادی حاصل ہوگی۔