ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ2022، پاک بھارت ٹاکرے کی تمام ٹکٹیں منٹوں میں فروخت

7 Feb, 2022 | 12:42 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک:انڈیا بمقابلہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022  میچ کے ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہو گئے۔بھارت بمقابلہ پاکستان میچ 23 اکتوبر 2022 کو آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں کھیلا جانا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچ کے ٹکٹ پانچ گھنٹے میں ہی بک گئے۔ یہ میچ 23 اکتوبر 2022 کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں کھیلا جا رہا ہے۔

MCG میں تقریباً 1 لاکھ  تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، آئی سی سی نے T20 ورلڈ کپ کے ٹکٹ پیر کو صبح 6 بجے فروخت کیلئے پیش کئے ، پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹس 11 بجے تک فروخت ہوگئے، آئی سی سی کی ویب سائٹ نے بتایا کہ بھارت بمقابلہ پاکستان کے لیے ٹکٹس 'سولڈ آؤٹ" ہو گئے ہیں۔

آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ  کی رپورٹ  کے مطابق "23 اکتوبر کو MCG میں بھارت اور پاکستان کے گروپ میچ کے لیے 60,000 سے زائد پری سیل ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔"

مزیدخبریں