ڈپٹی کمشنر کی بادشاہت ختم، لاہور کا نیا حاکم کون ہوگا؟

7 Feb, 2022 | 11:40 AM

Malik Sultan Awan

قیصر کھوکھر: ڈپٹی کمشنر کے ضلع کا بادشاہ ہونے کا تصور ختم، میئر کو ڈپٹی کمشنر پر فوقیت دے دی گئی۔

لاہور کا میئر ڈپٹی کمشنر کے اوپر ہوگا، جس کمیٹی کا ممبر ڈپٹی کمشنر ہوگا، میئر اس کی صدارت کرے گا۔  ڈپٹی کمشنر ضلع میں پنجاب حکومت کا نمائندہ ہوگا، میئر لاہور میں از خود حکومت ہوگا، ڈپٹی کمشنر میئر کے ماتحت نہیں ہوگا لیکن میئر کے دائرہ اختیار سے باہر بھی نہیں ہوگا۔ میئر اور ڈی سی میں اختلاف کی صورت میں میئر کے فیصلے کو فوقیت حاصل ہوگی۔

مزیدخبریں