ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکمرانوں نے جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا، حمزہ شہباز

Hamza Shahbaz Media Talk
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت نے اپنی نااہلی سےہر شعبہ کو  تباہ کر دیا ہے۔ کسی جماعت کو اپنی فکرنہیں ہونی چاہیئے صرف پاکستان کی فکر ہونی چاہیئے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ حکمرانوں نے جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ حمزہ شہباز حکومت کی تبدیلی کےحوالے سے بولے کہ کسی غیرآئینی عمل کی بات نہیں کی بلکہ جمہوری انداز سے تبدیلی کی بات کرتے ہیں۔

حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قرضہ نہیں لوں گا خودکشی کرلوں گا، کہنے والے نے شرمناک شرائط پر آئی ایم ایف سے قرضہ لیا۔ حکومت کیخلاف وفاق یا صوبہ میں پہلے کہاں تحریک عدم اعتمادلائیں گے؟ سوال کا جواب دینےسےگریز کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔