مسافر بس کی بریک فیل، پولیس اہلکاروں نے بس کو کیسے روکا؟

7 Feb, 2022 | 11:06 AM

Arslan Sheikh

اسرار خان: شیرا کوٹ پولیس ناکے پر موبائل سکواڈ کے اہلکاروں نے بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا۔ مسافر بس کی بریک فیل ہونے پر اپنی جان پر کھیل کر بس کو روک لیا.

ایس پی موبائل سکواڈ صاعد عزیز کے مطابق چشتیاں سے آنے والی مسافر بس کی بریک شیرا کوٹ پولیس ناکے پر فیل ہوگئی، جسے روکنے کے لئے ڈیوٹی پر مامور موبائل سکواڈ کے اہلکاروں نے اپنی جان پر کھیلا۔سی سی ٹی وی میں پولیس اہلکاروں کو بس روکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اہلکاروں نے بس روکنے کے بعد ڈرائیور کی مدد کی اور بریک ٹھیک کروا کر روانہ کیا۔ ایس پی موبائل سکواڈ کی جانب سے شیراکوٹ پولیس ناکے پر موجود پوری ٹیم کو شاباش دی گئی اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا گیا.

مزیدخبریں