محکمہ موسمیات نےہلکی پھلکی بارش کی پیشگوئی کردی

7 Feb, 2022 | 10:16 AM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے لاہور میں منگل کی شام کو ہلکی پھلکی بارش کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 177 ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں مال روڈ 315 ، یو ایس قونصلییٹ 259 , لاہور امریکن سکول 230 ، ایف سی کالج 191, کوٹ لکھپت 190, ماڈل ٹاون 186 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا،  شہر کا موسم سرداور خشک ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا ہے۔

شہر اور گردونواح کا موسم سرد اور خشک، دھند میں اضافہ، حد نگاہ میں کمی ،شہر موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا. محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی شام کو ہلکی پھلکی بارش برس سکتی ہے۔  شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔ شہر میں 3کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں