ججز کے تربیتی پروگرامز پر عائد پابندی ختم

7 Feb, 2021 | 09:56 PM

Arslan Sheikh

ملک اشرف: کورونا وائرس کے باعث پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں سات ماہ سے ججز کے تربیتی پروگرامز پر عائد پابندی ختم، تربیتی پروگرام کا آغاز آج سے ہوگا۔

جوڈیشل اکیڈمی میں کورونا ایس او پیز کے تحت ججز کے سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے کورونا ایس او پیز کے تحت ججز کو ٹریینگ دینے کی منظوری دی۔ تین ماہ کے تربیتی کورس کے دوران ججز کے درمیان شیشے کی بنی پارٹیشن شلیڈ رکھیں جائیں گی۔ تربیتی کورس کرنے والے 27 سول ججز نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں رپورٹ کی، جہاں ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی رانا عارف علی نے ججز کا استقبال کیا۔

تربیتی کورس کرنے والوں میں نئے بھرتی ہونے والے 15 مرد اور 12 خواتین سول ججز شامل ہیں۔ جن میں خدیجہ فاروق، حبیبہ سرفراز شیخ، شہروز شاہین، عدنان لیاقت، اقراء فاروق، ارم یوسف، سمیرہ وحید، عدنان امین، نویدالرحمان، یاسر بلال، محمد ساجد بلال، محمد عفنان جاوید، راحیلہ خالد، ذیشان بٹ، اوجالا نعیم، زارا شاہین، عمران انور، شہباز اکرم ،شمع یاسین، محمد جواد، سائرہ بانو، فریحہ یونس، صباء عالم، سید ذیشان حیدر، بلال حسن، حافظ محمد احسن اور سہیل افضل شامل ہیں۔

مزیدخبریں