حافظ شہباز علی: پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کیلئے خصوصی ثقافتی کٹ لانچ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی پاکستانی اور خیبر پختونخواہ کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے متحرک ہوگئی۔ پشاور زلمی نے خصوصی ثقافتی ٹریننگ کٹ متعارف کروادی۔ ثقافتی کٹ میں پاکستان اور خیبر پختونخوا کی ثقافت اور خوبصورتی کو نمایاں کیا گیا ہے۔
چیئر مین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ خصوصی ثقافتی کٹ کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان اور خیبر پختونخواہ کی خوبصورتی اور ثقافت کو اجاگر کرنا ہے، کٹ میں پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو، قومی جانور مارخور، قومی پھول چنبیلی، خوبصورت مقام مالم جبہ، خیبر پختونخوا کے درہ خیبر، پشاور کے اسلامیہ کالج، ایڈورڈز کالج اور گھنٹہ گھر کو نمایاں کیا گیا ہے۔