ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہار کی آمد آمد، موسم نے تیور بدل لیے

 بہار کی آمد آمد، موسم نے تیور بدل لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: موسم کے بدلتے تیور بہار کی آمد کی نوید سنا رہے ہیں۔درختوں کی ہریالی اور گلوں میں رنگ آنا شروع ہوگیا ہے، موسم خوشگوار احساس پیدا کر رہا ہے جبکہ دن کے اوقات میں پارہ بھی بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔گویا ہر کلی تبسم کو بے قرار ہے، ہر غنچہ کِھلنے کو تیار ہے اور ہر شجر ہرا بھرا ہونےپر آمادہ ہے۔
بہار اپنے جوبن پر آئے تو ہر طرف ایک ترنگ، سرمستی، چہکار اور خوشی کا عالم ہوتا ہے۔ فضا گیت گاتی ہے، ہوا مست و بے خود ہوجاتی ہے۔پرندے خوشی سے چہچہاتے ہیں، فصلیں لہلہاتی ہیں۔ بہارکےموسم میں‌ رنگ برنگےپھول باغات میں‌ خوشبُو لٹاتےنظرآتےہیں۔ شجرگویاسبزچادراوڑھ لیتے ہیں۔ 
ہرسال کی طرح اس سال بھی جیلانی پارک میں پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیاجائےگا۔ انتظامیہ کےمطابق نمائش میں پانچ سو سےزائداقسام کےمختلف پھولوں کوسجایاجائےگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer