کورونا نےچڑیا گھر کا رخ کرلیا

7 Feb, 2021 | 03:49 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

سعدیہ خان : لاہور چڑیا گھر بھی کوروناکی زد میں آگیا، 17 میں سے 5 نگرانوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے، کورونا کا شکار ملازمین کو قرنطینہ کردیا گیا۔ افسران سمیت دیگر عملے کے ٹیسٹ کیساتھ ساتھ متعدد جانوروں کے طبی معائنے بھی کروائے جائیں گے۔ 

کورونا کے وارجاری ہیں، لاہورچڑیاگھرمیں جانوروں کی دیکھ بھال کرنیوالے 5 ملازمین کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر چڑیا گھر کرن سلیم کے مطابق ملازمین کے روٹین طبی معائنے اور ٹیسٹ کروائے گئے۔ 17 میں سے 5 کیپرز کے ٹیسٹ مثبت آنے پر چڑیا گھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، ملازمین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے، جبکہ کورونا مثبت آنیوالے ملازمین میں کورونا کی بظاہر کوئی علامات نہیں تھیں۔
لاہور چڑیا گھر میں کورونا سے جانور بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ جانوروں مختلف وائرل انفیکشن ہونی کی وجہ سے متعدد بیماریوں کا شکار ہیں ۔کچھ روز قبل لاہور چڑیا گھر میں سفید ٹائیگرز کے بچوں کی ہلاکت بھی وائرل انفیکشن سے ہوئی تھی ۔
کورونا کی وجہ سے لاہور چڑیا گھرکوکئی ماہ تک بندرکھاگیاتھا۔ اب بھی یہاں آنیوالےسیاحوں کادونوں داخلی راستوں پر ٹمپریچر چیک کیاجاتاہے، بغیرماسک چڑیاگھرمیں داخلے پر پابندی ہے جبکہ یہاں ہینڈ سینی ٹائزر بھی رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں