کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 دکانیں، سٹورز اور ریسٹورنٹس سیل

7 Feb, 2021 | 03:42 PM

Sughra Afzal

 (راؤ دلشاد) ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے متحرک، شہر کے مختلف علاقوں میں 24 دکانوں، سٹورز اور ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا جبکہ 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 12 دکانیں و سٹورز، 2 ریسٹورنٹس اور ایک بینکویٹ ہال کو سیل کروایا، جبکہ اوورچارجنگ پر 20 ہزار اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 4 دکانوں و سٹوروں اور 5 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

تحصیل کینٹ میں جے ایس فارمیسی، آئس لینگ اینڈ ڈرائی فروٹ، سہیل سپر الیکٹرانکس، شہزاد الیکٹرانکس، سعید فارمیسی، جواد جنرل سٹور، میاں سپر سٹور، ہنڈا آٹو ورکس، جلیل بیکری، فیصل ویجیٹیبل فروٹ شاپ، بلال ٹائر شاپ، ہنڈائی آٹو ورکس، راحت تکہ شاپ، الکریم تکہ شاپ، شفیع پیلس اور بینکویٹ ہال کو سیل کر دیا گیا۔

تحصیل سٹی میں حافظ سویٹس اینڈ لال کھوہ، ٹیلی نار فرنچائز، ببل بلیک سنوکر کلب، نیشنل مارٹ راج، بلوچ ہوٹل، ریکس پیزا اینڈ برگر، حافظ جی کوزی حلیم، فور جی بروسٹ اینڈ فاسٹ فوڈ کو سیل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں