ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کو کروڑوں روپے کا ٹیکا، وجہ سامنے آگئی

لیسکو کو کروڑوں روپے کا ٹیکا، وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) لیسکو کی جانب سے سسٹم اپ گریڈیشن کے لئے ناقص میٹریل خریدنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا، ٹرانسفارمرز میں اٹلی کی بجائے چینی سامان استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

لیسکو میں سسٹم اپ گریڈیشن کے لئے کروڑوں روپے مالیت کا ناقص میٹریل خریدنے کا انکشاف ہوا ہے، ناقص میٹریل خریدنے کی وجہ سے کمپنی کو 49 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، لیسکو نے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لئے 200 کے وی کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر کی خریداری کی۔

میٹریل کی خریداری کے دوران ٹرانسفارمرز میں اٹلی سے میٹریل لگانے کی منظوری دی گئی اور اٹلی ساختہ سامان کے مطابق فنڈز مختص کئے گئے تاہم آڈٹ رپورٹ میں ٹرانسفارمر ڈلیوری پر چینی میٹریل استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے لیسکو کو 49 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ دو سو کے وی ٹرانسفارمرز کمپنی کے ڈسٹری بیوشن سسٹم میں نصب کئے جاتے ہیں تاکہ صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا سکے تاہم ناقص خریداری کی وجہ سے موسم گرما اور بارش میں ٹرانسفارمرز کا جلنا معمول کی بات بن چکی ہے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer