(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلموں کے ساؤتھ انڈین اداکار شریواستو چندراسیکر(Srivatsav-Chandrasekar) نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کئی سپر ہٹ فلموں میں جلوہ گر ہونے والے ساؤتھ انڈین اداکار چندراسیکر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ان کی پھندا لگی لاش ان کے والد کے اس گھر سے برآمد ہوئی ہے جسے وہ اپنے بزنس کے لیے استعمال کرتے تھے۔
اداکار چندرا سیکر 3 فروری کو اپنے گھر سے یہ کہہ کر نکلے تھے کہ اس دن وہ شوٹنگ کے لیے باہر جارہے ہیں، تاہم دیگر میڈیا رپوٹس کے مطابق اداکار اپنی فیملی کے زیرملکیت ایک اور مکان میں گئے تھے اور اسی گھر میں ان کی لاش پائی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار چندراسیکر مبینہ طور پر نفسیاتی مسائل سے دوچار تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا، اداکار کی اس غیر متوقع موت نے ان کے مداحوں کو قریبی دوستوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے، اداکار کی آخری رسومات جمعہ کو ادا کی گئیں۔
اداکار شریواستو چندراسیکر سے پہلے بھی بہت سے معروف فلمی ستاروں نے اپنی زندگی وقت سے پہلے ختم کرتے ہوئے خود اپنے ہاتھوں سے اپنی جان لی ہے، جن میں گرو دت، من موہن دیسائی، دیویہ بھارتی، سلک اسمیتا، ریم کپاڈیا، جیا خان، نفیسہ جوزف، کلجیت رندھاوا، کوشل پنجابی، سشنات سنگھ شامل ہیں۔