ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنی لیون دھوکے باز نکلیں، شہری تھانے پہنچ گیا

 سنی لیون دھوکے باز نکلیں، شہری تھانے پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:بھارتی اداکارہ سنی لیون سے کیرالا پولیس نے دھوکہ دہی کے الزام میں درج کیس کے سلسلے میں ایک پرائیوٹ ریزارٹ میں تفتیش    کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت کے شہر کوچی کے ایک ایونٹ منیجر کی جانب سے اداکارہ کے خلاف مبینہ دھوکہ دہی کا ایک کیس درج کروایا  گیا ہے۔ درخواست گزار آر شیارس نےکیرالا پولیس کے پاس شکایت درج کرائی کہ سنی لیون نے ان سے 29 لاکھ روپے وصول کئے تھے اور ریاست کیرالا میں مختلف تقاریب میں شرکت کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کرسکیں۔

درخواست گزار آر شیارس کوچی اور اس کے آس پاس تقریبات منعقد کراتے ہیں، پولیس کرائم برانچ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے اداکارہ سے پوچھ گچھ  کی۔ پولیس کے مطابق سنی لیون نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پیسہ لیا تھا لیکن ان کا ارادہ دھوکہ دینے کا نہیں تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer