پاک بحریہ نے کثیر القومی مشق ''امن''کا نیا پرومو جاری کر دیا

7 Feb, 2021 | 10:48 AM

Sughra Afzal

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ نے کثیر القومی مشق '' امن''کا نیا پرومو جاری کر دیا، اس سال مشق میں تقریبا 45 ممالک بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ 

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ نے کثیرالقومی مشق" امن" کا نیا پروموجاری کر دیا، پاک بحریہ کثیر القومی بحری مشق" امن"کا انعقاد سال2007 سے کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ اس سال مشق امن میں تقریبا 45 ممالک اپنے بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں، دنیا بھر کی بحری افواج پاک بحریہ کے وضع کردہ عزم " امن کیلئے متحد" کیساتھ شریک ہو رہی ہیں۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مشق کے بنیادی مقاصد مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

مزیدخبریں