(عرفان ملک) کرکٹ میچوں کے دوران ٹریفک مسائل میں پھسنے والے افراد کے لیے اچھی خبر، لاہور پولیس نے پی ایس ایل میچیز کے دوران مین روڈز کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٹریفک پولیس نے روڈ کھلے رکھنے کی سفارشات آئی جی پنجاب کو بھجوا دیں۔
کرکٹ میچوں کے دوران سیکورٹی کے نام پر روڈ بلاک کرنے سے شہریوں کے کاروبار متاثرہونے کے ساتھ ساتھ شدید ٹریفک مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اسی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے لاہور پولیس کی جانب سے پی ایس ایل میچیز کے دوران روڈز بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی حوالے سے ٹریفک پولیس نے اپنی تجاویز آئی جی آفس کو بھجوا دی ہیں جس کے مطابق میچز کے دوران فیروز پور روڈ ، مین بلیوارڈ گلبرگ ،اور کینال روڈ کھلے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے اسی طرح حسین چوک اور حالی روڈ کو بھی میچز کے دوران کھلا رکھا جائے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے تجاویز دی گئیں کہ میچ کے دوران اگر صرف نشتر پارک کو محفوظ بنا لیا جائے تو شہریوں کو مشکلات سے بچایا جا سکتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس کی تجاویز پر کابینہ میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ روڈز بلاک کیے جائیں یا نہیں۔