رائیونڈ میں افسوسناک واقعہ،22سالہ نوجوان کو گولیاں مار دی گئیں

7 Feb, 2020 | 08:01 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(عابد چودھری)شہر کے مختلف علاقوں میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہورہی ہیں،معمولی تلخ کلامی کی وجہ سےقتل ہورہے ہیں اور کئی معصوم بچے یتیم ہوجاتے ہیں، رائیونڈ کےعلاقہ  میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق انسانی جان کی آج کے دور میں کوئی اہمیت نہیں،آپس میں اختلافات، دیرینہ دشمنی اور ذرا سی تلخ کلامی پر ایک دوسرے کا قتل کردیا جاتا ہے،جس سے نہ صرف مقتول کے ورثاء کوصدمہ ہوتا ہےاور ملزمان کے ورثاء کو بھی نتائج کاخمیازہ بھگتنا پڑتا ہے،کورٹ، کچہری کی چکروں میں عمریں گزرجاتی ہیں، اگر ملزمان بااثر ہوں تو ان کو کلین چٹ مل جاتی ہے،مرنے والے حصول انصاف کے لئے اعلیٰ حکام کی مدد کے منتظر رہتے ہیں۔

دورجدید میں ایک دوسرے کی بات کو برداشت کرنا بہت مشکل امر ہے،بلکہ برادشت کا لفظ ہی ختم ہوگیا ہےجس کی وجہ سے قتل وغارت جیسی خوفناک وارداتوں نے جنم لے لیا ہے، بچے یتیم ہوجاتے ہیں، ایک ایسا ہی خوفناک واقعہ  رائیونڈ کے علاقہ اڈہ پلاٹ میں پیش آیا جہاں 22 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ 22 سالہ نوجوان کےساتھ نامعلوم افراد کا پہلےجھگڑا ہوا بعد میں فائرنگ کردی، 22 سالہ نوجوان کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی، فائرنگ کی وجہ سے 22 سالہ عرفان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،مقتول ایک بچے کا باپ تھا۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا نہیں معمولی بات پر بحث وتکرار ہوئی اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ نامعلوم افراد نے 22سالہ نوجوان کو گولیاں مار دیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد قانون کی حراست میں ہونگے،مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں