مزید 162 آوارہ کتوں کو تلف

7 Feb, 2020 | 07:37 PM

Malik Sultan Awan

(راؤ دلشاد) ضلعی کتا مار برگیڈ کی آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے کارروائیاں جاری, چوبیس گھنٹوں میں ایک سو باسٹھ آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا، ضلعی کتا مار برگیڈ نے ایک سو انیس آوارہ کتوں گن فائر جبکہ تنالیس آوارہ کتوں کو زیر خورانی سےہلاک کیا۔
 ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی رپورٹ جاری کردی.نشتر زون کے علاقوں فیروزپور روڑ ،اعوان مارکیٹ، ٹاؤن شپ ،پاک عرب سوسائٹی، جامعہ اسٹاپ، کوٹ لکھپت اور گوالا کالونی میں تینتیس آوارہ کتوں کو تلف کردیاگیاسمن آباد زون اور گلبرگ زون کے علاقوں راجپوت ٹاؤن، کنال گارڈن ،پاسکو ،گلشن راوی ،ایل ڈی اے ایونیو اور ایئر لائن سوسائٹی میں تینتیس آوارہ کتے تلف کیے گئے.

شالامار زون، واہگہ اور عزیزبھٹی زون کے علاقوں چونگی دوگیج ،منڈیاں والا، طیب ٹاؤن، ہربنس پورہ ،علی ہجویری پارک ،پیراگون سٹی ،جی او آر ریس کورس اور ریلوے کالونی میں انتیس آوارہ کتوں کو تلف کردیاگیاراوی زون کے علاقوں گوالمنڈی، نیو سعید پارک، ماچس فیکٹری، شاہدرہ ٹاؤن، اور اقبال پارک میں چونتیس آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگایا گیاعلامہ اقبال زون کے علاقوں سبزہ زار، کھاڑک نالہ، کریم بلاک، واپڈا ٹاؤن ،ٹھوکر نیاز بیگ، مین بند روڑ اور وحدت روڑ پر تینتیس آوارہ کتوں کو تلف کردیاگیا۔

مزیدخبریں