ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندگی بدبو تعفن لاہور کی پہچان بن گئی

گندگی بدبو تعفن لاہور کی پہچان بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: تبدیلی سرکار کی آمد کے ساتھ لاہور کا چہرہ بھی بدل گیا، گندگی بدبو تعفن لاہور کی پہچان بن گئی، بہادر آباد کماہاں کے روڈ کچرا کںدی میں دل گیا۔

ایک وقت تھا لاہور خوبصورت اور صاف ستھرا پاکستان کی شناخت تھا، پھر حکومت بدلی اور یہی لاہور گندگی کے ڈھیر میں بدل گیا، لاہور کو صاف رکھنے والے کمپنی ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی بہتر سے بدتر ہوگئی جگہ جگہ کچرا جمع ہونے لگا۔شہروں کا کہنا ہے کہ  لاہورشہر کے دیگر مقامات کی طرح بہاد آباد نزد پنجاب سوسائٹی کماہاں روڈ سے گزرنا محال ہےاور گندگی کے ڈھیر لگے ہیں بدبو سے قے آنے لگتی ہے۔

جبکہ شکایات کے باوجود شنوائی نہیں ہوتی صفائی نہیں ہوتی،جس سے پریشان ہیں، علاقہ میں مچھر مکھیوں کےانبار ہیں، بچہ وبائی بیماریوں کا شکار ہیں، مگر تبدیلی سرکار کہیں غائب ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی نےغیر قانونی طور پر کوڑا پھینکنے والوں کیخلاف کتنے چالان کیے؟

ایل ڈبلیو ایم سی کے انفورسمنٹ ونگ نے کچرا پھیلانے والوں کے خلاف شہر میں آپریشن شروع کررکھا ہے، ایل ڈبلیو ایم سی حکام کے مطابق شہر میں غیر قانونی طور پرکوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف رواں سال یکم اگست سے اب تک 44 لاکھ 61ہزار کے 2397 چالان کیے گئے ہیں۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے لوکل کنٹریکٹ میں متعدد خامیاں

ایل ڈبلیو ایم سی کا انٹرنیشنل کنٹریکٹرز کے ساتھ معاہدہ جنوری دوہزار بیس میں ختم ہوگیا تھا، ایل ڈبلیو ایم سی نے انٹرنیشنل کنٹریکٹرز کو ایک ماہ کی توسیع دی ہے، ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سی نئے انٹرنیشنل کنٹریکٹ سے قبل پانچ ماہ کا لوکل کنٹریکٹ کیا جارہا ہے۔  ایل ڈبلیو ایم سی نے تین فروری تک پیشکشیں طلب کررکھی ہیں، پاپولر گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی نے پیشکش جمع کرانے سے قبل ٹیکنیکل تحفظات کا اظہار کیا ہے، تحریر طور پر جو اعتراضات اٹھائے گئے ہیں ان میں لوکل کنٹریکٹ کا معاہدہ بظاہر انٹرنینشل کنٹریکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer