ایجوکیشن اتھارٹی نے دوران سروس وفات پانیوالے ملازمین کے بچوں کو نوکریاں نہ دیں

7 Feb, 2020 | 04:02 PM

Shazia Bashir

جنید ریاض: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 17 اے رول کے تحت دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کا ٹیسٹ لینے کے باجود انھیں نوکری پر نہ رکھا، امیدواروں نے ایجوکیشن اتھارٹی کو بھرتی کا عمل جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی محکمانہ بھرتیوں کا معاملہ، ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹی کی نااہلی کے باعث امیدواروں کی بھرتیاں نہ کی جاسکی، زرائع کے مطابق سترہ اے رول کے تحت امیدواروں سے ٹیسٹ لینے کے باوجود نوکریاں نہیں دی گئی۔

گذشتہ سال ستمبر، اکتوبر میں درخواستیں طلب کی گئیں تھی، دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچے کو جونیئر کلرک بھرتی کیا جانا تھا۔

تمام بھرتیاں 20 فیصد کوٹے کے تحت ہونی تھیں اور تین ماہ سے امیدوار انتظار کی سولی پر لٹک رہے ہیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مذکورہ امیدواروں کی بھرتی کیلئے جلد انٹرویوز کے لیے بلایا جائے گا۔

مزیدخبریں