ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقیوں کیلئے لوئر کلاس کورس کا 24 فروری سے آغاز

7 Feb, 2020 | 03:23 PM

Shazia Bashir

علی ساہی: کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کے لیے لوئر کلاس کورس 24 فروری سے پولیس کے تین ٹریننگ سکولز میں شروع ہو رہا ہے۔ چودہ سو سے زائد کانسٹیبلزکوکورس کروایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے 1403کانسٹیبلز کورس میں شرکت کریں گے، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے حکم پر متعلقہ افسران کو ڈی آئی جی ٹریننگ کی جانب سے مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد میں سی سی پی او لاہور348،  شیخوپورہ 30،قصور 20، ننکانہ صاحب 11، سیالکوٹ 28، خافظ آباد 11، نارووال 14، منڈی بہائوالدین 16، گجرات 52۔ساہیوال 18، پاکپتن 12، اوکاڑہ 24۔ملتان پولیس ٹریننگ سکول میں ملتان 52، خانیوال 15، لودھراں 12، وہاڑی 19۔بہاولپور 27، بہاولنگر 21، رحیم یار خان 278اور پی ایچ پی 2، پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا میں راولپنڈی 83، جہلم 14، اٹک 13، چکوال 12، سرگودھا 28،میانوالی 17، خوشاب 10، بھکر 10، فیصل آباد 87،جھنگ 26، چنیوٹ 13، ٹوبہ ٹیک سنگھ 1، ڈی جی خان 20، مظفر گڑھ 26، لئیہ 11اورراجن پورسے22 کانسٹیبلز کورس میں شرکت کریں گے۔

بی ون کورس پاس اور 40سال سے کم عمر کانسٹیبلز کورس میں شرکت کے اہل ہوں گے اور تمام کورس میں شرکت کرنے والے کانسٹیبلز 23 فروری اتوار کو اپنے اپنے متعلقہ ٹریننگ سکولز میں رپورٹ کریں گے۔

                       

مزیدخبریں