ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے تھانوں کیلئے 500 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب کے تھانوں کیلئے 500 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے پٹرولنگ کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ پولیس کی سنی گئی، سات سو  زائد لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھانوں کیلئے ابتدائی طور پر 500 سنگل کیبن گاڑیاں 2 ارب کے فنڈز سے خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جبکہ ایک ہزار سنگل کیبن، ڈبل کیبن و دیگر گاڑیاں اگلے مالی سال میں خریدی جائیں گی، پہلے افسران اور یونٹس کے لیے گاڑیاں خریدنے کی بجائے پولیس سٹیشنز کے لیے گاڑیاں خریدی جائیں گی، اسی حوالے سے تھانوں میں کھٹارہ گاڑیوں کی جگہ نئے سنگل کیبن ڈالے مہیا کیے جائیں گے۔

آئی جی پنجاب نے حکومت کے سامنے تھانوں کی ناکارہ گاڑیوں کا معاملہ اٹھایا تھا، جس کے لیے کیبنٹ سب کمیٹی نے 500 سنگل کیبن ڈالوں کی خریداری پر رضا مندی ظاہر کی اور 2 ارب کی سپلمنٹری گرانٹ دینے کی حامی بھرلی ہے، جبکہ ایک ہزار چھوٹی بڑی گاڑیوں کیلئے 4 ارب کی رقم کی اگلے مالی سال میں ڈیمانڈ بجھوائی جائے گی۔

آئی جی پنجاب کی پہلی کرائم میٹنگ میں ضلعی افسران نے تھانوں کی گاڑیوں کی خستہ حالی سے آگاہ کیا تھا، جس پر آئی جی پنجاب نے ان کی گاڑیوں کا تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، آئندہ چند روز میں 500 گاڑیوں کی خریداری کی سمری حکومت پنجاب کو بھجوائی جائے گی، سمری کی منظوری کےبعد گاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer