پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 8 لاکھ لیٹر جعلی کولا ڈرنکس کی تیاری ناکام بنا دی

7 Feb, 2020 | 01:22 PM

Shazia Bashir

عمران یونس: جعلی کولڈ ڈرنکس مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،8 لاکھ لیٹر جعلی کولا ڈرنکس کی تیاری کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

موسم بدلتے ہی جعلی کولڈ ڈرنکس مافیا سرگرم ہوگیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ویجیلنس ٹیم کی ریکی پر بڑا گروہ دھر لیا اور 8 لاکھ لیٹر جعلی کولا ڈرنکس کی تیاری کی کوشش ناکام بنا دی۔غنی کالونی شاہدہ آباد، لاہور میں امجد لیبلنگ یونٹ سے لاکھوں کی تعداد میں جعلی بوتلیں، ڈھکن اور لیبل برآمد کرلیئے، ٹیموں نے امجد بوتل پروڈکشن یونٹ کو سیل کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق معروف انٹرنیشنل برانڈز کے جعلی لیبلز اور ڈھکن بنانے والی ڈائیز بھی برآمد کر لی گئیں، ویجیلینس ٹیم نے ریکی کر کے پروڈکشن یونٹ کا سراغ لگایا، جعلی لیبل اور ڈھکن فروخت کا ریکارڈ برآمد کرلیے، جعلی بوتلوں کے خریداروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

عرفان میمن کے مطابق جعلی بوتلوں پر کی جانے والی اصل جیسی دلکش نقل پیکنگ عام عوام کی پہچان میں نہیں آتی۔

مزیدخبریں