ہربنس پورہ میں دوہرے قتل کی واردات، لوگوں کا گواہی دینے سے انکار

7 Feb, 2020 | 01:05 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی) ہربنس پورہ میں دوہرے قتل کی واردات کا معمہ حل کرنے کے لئےپولیس نےاندراج مقدمہ کے لئے 2 گواہیاں مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہربنس پورہ میں خاتون سے تنازع پر دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا، مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد عبدالرزاق اوروقاص کو قتل کردیا تھا،مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیں گئیں تھیں، پولیس کا کہناتھا کہ مقتولین کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

کیس کی مزید تحقیقات کے لئے پولیس نے  مقدمے کے اندراج کیلئے 2 گواہیاں مانگ لیں ہیں،لرزہ خیزقتل کی واردات کے بعد اہل علاقہ میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے اور کوئی کیس کی گواہی دینے کو تیار نہیں،دوہرے قتل کی واردات میں پولیس نے 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا جبکہ بغیر مقدمہ لاشوں کے پوسٹمارٹم میں بھی تاخیر  ہورہی ہےجس سے لواحقین ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔

قتل ہونے والے افراد کے ورثاء کا کہناتھا کہ پولیس والے 2 گواہان مانگ رہے ہیں،18 گھنٹے گزر گئے،پولیس نے تاحال مقدمہ بھی درج نہ کیا،مقدمہ درج نہ ہونے کے باعث لاشوں کا پوسٹمارٹم بھی نہ ہوسکا، مقتول کے بھائی شاہد کا کہناتھا کہ گواہان نہ ہونے کی وجہ سے مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا،لوگ خوفزدہ ہیں ملزمان کے خلاف گواہ بننے کو تیار نہیں۔

مقتول کے بھائی کا مزیدف کہناتھا کہ گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کےعبدالرزاق،وقاص کو قتل کردیا تھا۔

مزیدخبریں