گردے، جگر کی پیوند کاری کیلئے پنجاب حکومت نے فنڈز کم کر دیئے

7 Feb, 2020 | 01:00 PM

Shazia Bashir

‎ علی رامے: گردے اور جگر کی پیوند کاری کیلئے انتظار کی سولی پر لٹکے مریضوں کیلئے بری خبر، پنجاب حکومت کا پی کے ایل آئی کے فنڈز میں ڈیڑھ ارب کا کٹ، رقم انتظامی بجٹ سے ہسپتال کے ترقیاتی کاموں کو منتقل، جاری ترقیاتی کاموں کیلئے 6ارب کا خسارہ پورا کرنے کیلئے فنڈز میں کٹوتی کی گئی۔

      پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیوٹ کی جانب سے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا گیا کہ سابق دور حکومت سے جاری منصوبے کی تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کے لئے فنڈز کا اجرا کیا جائے، جس پر یہ معمالہ کابینہ کو بھی ارسال کیا گیا لیکن کابینہ نے پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنر سے یہ منظوری مشروط کی گئی۔

 جس پرزرائع کے مطابق بورڈ آف گورنر نے منظوری دے دی ہے جس پر صوبائی کابینہ برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے فنڈز منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ زرائع کے مطابق ہسپتال کے لیے مختص نان ڈویلپمنٹ فنڈز سے ڈیڑھ ارب روپے تعمیراتی کاموں کو منتقل کیا گیا ہے، محکمہ خزانہ کے مطابق بورڈ آف گورنر کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت نے نان ڈویلپمنٹ فنڈز ڈویلپمنٹ کو دے دیئے گئے جس پر اب کابینہ برائے فنانس اینڈ ڈی ڈویلپمنٹ نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کو فنڈز ٹرانسفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

زرائع کے مطابق پی کے ایل کے تعمیراتی کاموں کے لیے پنجاب حکومت نے راوں سال پچاس کروڑ مختص کیے اور ہسپتال کے تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کے لیے انتظامیہ کو ساڑھے چھ ارب روپے کا خسارہ ہے اور خسارہ پورا کرنے کے لیے ہسپتال کے نان ڈویلپمنٹ فنڈ کو کٹ لگادیا گیا ہے۔

مزیدخبریں