لیسکوکی جعلی ٹیم بن کر صارفین کو بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑ لیا گیا

7 Feb, 2020 | 12:40 PM

Shazia Bashir

شاہد سپرا: شہر کے مختلف علاقوں میں وسیع  پیمانے پر بجلی چوری کرانے والے گینگ کا انکشاف، شمالی لاہورمیں لیسکو کی جعلی ٹیم بن کر صارفین کو بلیک میل کرنےوالاگروہ پکڑ لیا گیا۔

شمالی لاہور کےعلاقے میں لیسکوعملےنے گروہ کے ارکان کورنگے ہاتھوں پکڑلیا ہے، لیسکو ٹیم معمول کی ڈیوٹی کررہی تھی کہ دو افراد صارف کا کام کرتے نظر آئے۔

ٹیم نے دونوں افراد سے لیسکو کے سرکاری کارڈ طلب کیے، جس پر گروہ کے ارکان نے کارڈ ایس ڈی او کے پاس ہونے کا جواب دیدیا، لیسکو ٹیم نے گینگ کے ارکان کی ویڈیا بنا کراعلی افسران کو مزید کارروائی کے لیے بھجوا دی۔

اس سے قبل بھی شہرمیں بجلی چوری کرانے والے گروہ کی نشاندہی کی گئی تھی، تاہم بجلی چور گینگ کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے وارداتیں کم نہ ہوئیں۔

اس سے قبل لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے  بجلی چوری اور اووربلنگ کو روکنے کے لئے ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر کے نام سے میگا پراجیکٹ تیار کیا، جس کے تحت جدید میٹرز کی تنصیب کر کے سسٹم کو بہتر بنایا جانا تھا، تاہم تین سال گزرنے کے باوجود میگا پراجیکٹ کو شروع نہیں کیا جا سکا، میگا پراجیکٹ کو سابق دور حکومت نے پلاننگ کمیشن سے منظور کروایا تھا، جس میں میٹریل کی خریداری کو انٹرنیشنل ٹینڈر کے ذریعے ہونا تھی۔

مقامی کمپنیوں نے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا، عدالت سے کیس ختم ہونے کے بعد  لیسکو نے پراجیکٹ کومکمل کرنے کے لئے کنسلٹنٹ کی بھرتی کی اجازت مانگ لی ہے، کمپنی نے کنسلٹنٹ کی بھرتی کے لئے منظوری کا کیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوا دیا ہے، تاہم ابھی تک بورڈ نے میگا پراجیکٹ پر کنسلٹنٹ بھرتی کی منظوری نہیں دی اور اس طرح پراجیکٹ مزید تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں