پنجاب ٹیچرز یونین کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط، بڑا مطالبہ کردیا

7 Feb, 2020 | 11:17 AM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) پنجاب ٹیچرزیونین کا  وزیراعلیٰ پنجاب کے نام خط ، سکیل 20 اور19  کی 700 خالی آسامیاں پُر کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے نرالے کام، سکول ایجوکیشن کی جانب سے ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کی غیر فعال آسامیوں پر بلا جوازسفارشوں پر تعیناتیاں کی جارہی ہیں، دوسری جانب سکولوں میں سکیل 20 کی 142 اور سکیل 19 کی 520 آسامیاں خالی پڑی ہیں، پنجاب ٹیچرز یونین نے خالی آسامیاں پرُ کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا۔

خط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ آسامیاں خالی ہونے کے باوجود غیر فعال پوسٹوں پر تعیناتیاں بلا جواز ہیں، جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین کاشف چودھری نے بتایا کہ سفارشیوں کوفارغ بٹھا کر تنخواہیں دی جا رہی ہیں، لاہور میں بھی کئی ماہ سے تین ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے پاس کوئی کام نہیں ہے لہذا انہیں سکولوں میں تعینات کیا جائے۔

 

مزیدخبریں