ملک محمد اشرف :گریڈ 19 کے آفیسر کو گریڈ 20 میں ترقی نہ دینے کا معاملہ ، لاہور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر عدالتی حکم عدولی بارے رپورٹ طلب کرلی ۔عدالت نے درخواستیں نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری کو زیر التواء اپیل پر قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نےایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سرفراز احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سینئر ہونے کے باوجود اسے گریڈ 20 میں ترقی نہیں دی جا رہی ،صوبائی سلیکشن بورڈ نے دانستہ طور پر گریڈ 20 میں ترقی نہیں دی ۔محکمانہ ترقی کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو اپیل کی شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ۔
عدالت نے درخواستیں نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری کو زیر التواء اپیل پر قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا ۔عدالت کے 6دسمبر 2019 کے حکم کی تعمیل نہییں کی جا رہی ۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔