عبدالعلیم خان کی گرفتاری، نیب کی وضاحت آگئی

7 Feb, 2019 | 11:32 PM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) ترجمان نیب نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین سے عبدالعلیم خان سے ناراضگی کی خبروں میں صداقت نہیں، گرفتاری میرٹ، قانون اور شواہد کے مطابق کی گئی ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق عبدالعلیم خان کی گرفتاری میرٹ، قانون اور شواہد کے مطابق کی گئی ہے، عبدالعلیم خان کو احتساب عدالت پیش کیا اور عدالت نے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا۔

چیئرمین نیب نے ساری زندگی قانون کے مطابق گزاری ہے، انہوں نے منصب سنبھالتے ہی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کام کیا ہے۔ ترجمان نیب کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے عبدالعلیم خان سے زندگی میں کبھی ملاقات نہیں کی اور نہ ہی کبھی عبدالعلیم خان سے ناراض نہیں ہوئے۔

واضح رہے تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عبدالعلیم خان نے عدالت میں اپنی گرفتاری کی وجوہات چیئرمین نیب سے ناراضگی کا تاثر دیا تھا۔

مزیدخبریں