ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی سی یونیورسٹی میں پنجابی زبان کے فروغ کیلئے سیمینار، بھارتی ادیب کی شرکت

جی سی یونیورسٹی میں پنجابی زبان کے فروغ کیلئے سیمینار، بھارتی ادیب کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پنجابی زبان کے فروغ کیلئے ’’پنجابی اج تے کل‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ادیب سیکرت سنگھ کا کہنا تھا کہ نئی نسل پنجابی زبان کو بھولتی جا رہی ہے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پنجابی زبان کے فروغ کیلئے ’’پنجابی اج تے کل‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے میاں اعجاز الحسن، بھارت سے آئے نامور ادیب سکیرت، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد، صدر شعبہ پنجابی سعید خاور بھٹہ نے شرکت کی۔

بھارتی ادیب سیکرت سنگھ کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان کی پنجابی زبان کے الفاظ مختلف ہوتے جارہے ہیں۔ نئی نسل پر ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی مادری زبان پنجابی کو زندہ رکھے، پنجابی زبان کا زیادہ استعمال اس کو زندہ رکھے گا۔

میاں اعجاز الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی ہماری ماں بولی ہے اور ہمیں اپنی زبان کو اپنی شناخت کا ذریعہ بنانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پنجابی زبان کی ترویج کے لیے سرکاری سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ سعید خاور بھٹہ نے پنجابی زبان کی تاریخ اور پنجابی زبان کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔