حج پیکج کی رقم میں اضافے کا فیصلہ شہریوں نے مسترد کر دیا

7 Feb, 2019 | 07:54 PM

Shazia Bashir

(سالک نواز) حکومت کی جانب سے حج پیکج کی رقم میں اضافہ کے فیصلے کو شہریوں نے مسترد کر دیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ حج پیکیج میں اضافہ کا اثر عام شہری پر ہوگا۔

ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ حج کا فریضہ ادا کرے تاہم حکومت کی جانب سے حج پیکیج میں اضافے کے بعد عوام پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حج پیکیج میں اضافہ اہل ایمان ان پر ظلم ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے حج پیکج کے لئے دولاکھ اور اسی ہزار روپے ادا کرنے ہوتے تھے مگر اب حج کی ادائیگی کے لئے چار لاکھ 36 ہزار روپے ادا کرنے ہونگے جو کہ ایک عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے.

جبکہ حج پیکیج میں اضافے سے عام شہری متاثر ہوگا۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حج پیکج کی رقم میں اضافہ کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ عام شہری بھی فریضہ حج ادا کر سکے۔

مزیدخبریں