ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے، مریم نواز

7 Feb, 2019 | 07:44 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( عمر اسلم ) بالآخر مریم نواز نے چپ کا روزہ توڑ ہی دیا، بولیں اور پھر خوب گھن گرج کر بولیں، کہتی ہیں 3 بار کے وزیراعظم کی صحت سے کھلواڑ کیا گیا، ایک رات جیل میں میاں صاحب کو سینے میں تکلیف ہوئی، وہ آوازیں دیتے رہے مگر کوئی نہ آیا، اس بے حسی اور سیاسی انتقام کا جواب حکمرانوں کو دینا پڑے گا۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سروسزہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقلی سے قبل ان کی والدہ بیگم شمیم، بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن (ر) صفدر اور پوتی ماہ نور صفدر میاں نوازشریف کے پاس پہنچے، مریم نواز کہتی ہیں ہر بورڈ نے دل کے مرض کی نشاندہی کی، لیکن حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی صحت کو کچھ ہوا تو ذمہ دارحکومت ہوگی، میری مرحوم والدہ کی بیماری کا بھی مذاق اڑایا تھا، ظلم کی رات چھوٹی مگر اس کی پکڑ بہت بڑی ہے، چپ رہ کرسب کچھ سہا اور مانگا تو صرف اللہ سے۔

کوٹ لکھپت جیل روانگی کے موقع پر سابق وزیراعظم نے اپنی والدہ سے پیار اور دعائیں لیں۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی تضحیک کی گئی، حکمرانوں کو سیاسی انتقام کا جواب دینا پڑے گا۔

میاں نوازشریف کی جیل روانگی کے بعد مریم نوازجاتی عمرہ رائیونڈ پہنچی، جہاں انہوں نے والدہ بیگم کلثوم نواز کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور وہاں وقت گزارا۔

مزیدخبریں