(علی ساہی) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے چھ پولیس افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، نوٹیفکیشن جاری۔
آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم وہاڑی سجاد محمد خان کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب لاہور کے سپرد، ڈی ایس پی ٹو بٹالین ون پی سی لاہور شوکت علی جوئیہ کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب لاہور کے سپرد، ایس ڈی پی او تلہ گنگ چکوال عبد الرحمان کو ایس ڈی پی او کلور کوٹ بھکر، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم شیخوپورہ جمیل احمد کو ایس ڈی پی او صدر نارووال، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز پاکپتن محمد نعیم ورک کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم شیخوپورہ۔
جبکہ ایس ڈی پی او چونیاں قصور سید مستحسن علی شاہ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، لاہورکے سپرد کر دی گئی ہیں۔