(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی نے اساتذہ کے ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس اینڈ کار لون میں اضافہ کر دیا۔ ہاؤس بلڈنگ فنانس کی میں میں پانچ لاکھ جبکہ کار لون کی مد میں تین لاکھ روپے کا قرضہ بلا سود فراہم کیا جائے گا۔
پنجاب یونیورسٹی نے اساتذہ کے ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس اینڈ کار لون میں اضافہ کر دیا گیا ہے، ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس اینڈ کار لون کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر فخر الحق نوری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر آسا ڈاکٹر محبوب حسین نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی نے گھر کی تعمیر کے لیے ایڈوانس لون کی رقم میں اضافہ کی ممظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے ہاؤس بلڈنگ فنانس کی مد میں پروفیسر پانچ لاکھ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ساڑھے چار لاکھ، اسسٹنٹ پروفیسر چار لاکھ، جبکہ لیکچرر ساڑھے تین لاکھ بلا سود حاصل کر سکیں گے۔ اسی طرح کمیٹی نے کار ایڈوانس کی رقم کو پچاس ہزار سے بڑھا کر بلاتخصیص تین لاکھ کر دیا گیا ہے۔ صدر اے ایس اے ڈاکٹر محبوب حسین کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو سینیارٹی کی بنیاد پر یہ قرضے فراہم کیے جائیں گے اور اس کے کیے یونیورسٹی اساتذہ کو مراسلےلکھے جائیں گے۔