تبدیلی سرکار کا رنگ پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھی چڑھ گیا

7 Feb, 2019 | 06:40 PM

Shazia Bashir

(شہبازعلی) پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ بھی حکومت کے نقش قدم پر چل پڑی، بورڈ انتظامیہ نے چیئرمین پی سی بی کے دعوؤں کے برعکس یوٹرن لے لیا۔

پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اپنے چیئرمین احسان مانی کی پالیسیوں کوتسلیم کرنے سے عملا انکار کردیا، احسان مانی نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ کہ لوگوں سے کچھ نہیں چھپائیں گے مگر گورننگ بورڈ اجلاس ہواتو نئے ڈائریکٹر میڈیا کے احکامات پر پہلی مرتبہ میڈیا کو گورننگ بورڈ اجلاس کی کوریج سے روک دیا۔

ایک طرف چیئرمین پی سی بی کا کہنا کسی نے نہیں مانا تو دوسری طرف گورننگ بورڈ کے اجلاس سے پہلے نا میڈیا کو ایجنڈا کی کاپی دی گئی نا ہی کوریج کی اجازت، بورڈ کے اس رویے پر گورننگ بورڈ کے ممبران نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ اجلاس میں اٹھا۔ گورننگ بورڈاراکین نے اجلاس میں موقف اختیارکیا کہ میڈیا کے نمائندے ہمیشہ بورڈ کو سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔

مزیدخبریں