محکمہ کواپریٹیو: کسانوں کیلئے ایک گرین ٹریکٹر سکیم کا اجراء

7 Feb, 2019 | 05:23 PM

Shazia Bashir

(قیصرکھوکھر) محکمہ کواپریٹیو نے کسانوں کے لئے ایک گرین ٹریکٹر سکیم کا اجراء کیا ہے۔

محکمہ کواپریٹیو کے سیکرٹری منصور قادر چوہدری کا کہنا ہے کہ بارانی ایریا کے کاشتکاروں کو بغیر منافع کے ٹریکٹر خریدنے کے لئے قبلا سود قرض فراہم کیا جائے گا۔  اور اس ٹریکٹر پر گرین پنجاب کا لوگو درج ہوگا، کاشتکاروں کو 20 فی صد رقم جمع کرانے پر 80 فی صد بقایا رقم محکمہ کواپریٹیو ادا کرے گا اور اس سکیم کے لئے محکمہ کاپریٹیو نے 7 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔  رجسٹرار کواپریٹیو کرن خورشید اس منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

مزیدخبریں