ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے

وفاقی حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے
کیپشن: City42 - Federal Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) وفاقی حکومت نے بااثر بجلی چوروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، انسداد بجلی چوری کی ٹاسک فورسز کے قیام کے باوجود ہائی لاسز فیڈرز کی دیکھ بھال اور بلنگ کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی چوری کیخلاف وسیع پیمانے پر کارروائیاں کرنے کیلئےانسدادبجلی چوری ٹاسک فورس بنائی گئی تاہم دو ماہ تک آپریشن کرنے کے باوجود خاطر خواہ نتائج نہ مل سکے، جس کے بعد اب زیادہ بجلی چوری کے علاقوں میں تھرڈ پارٹی کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیپکو نے چالیس فیصد سے زائد بجلی چوری کرنیوالے فیڈرز کی بلنگ کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی انسداد بجلی چوری کی ٹاسک فورسز کی ناکامی کے بعد کیا گیا۔

  وفاقی حکومت نے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیلئے الیون کے وی فیڈرز کی نجکاری کا فیصلہ بھی کر لیا ہے، پیپکو نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، مراسلے کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کو ہائی لاسز والے 5 فیڈرز کے ناموں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، بجلی چور فیڈرز کی دیکھ بھال اوربلنگ کے معاملات تھرڈ پارٹی کے حوالے ہوں گے، بطور پائلٹ پراجیکٹ ابتدائی طور پر 5 فیڈرز کی نجکاری کی جائے گی۔ کمپنیوں کو نجکاری کیلئے ٹینڈرز دینے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer