عبدالعلیم خان کی گرفتاری کی اصل وجہ سامنے آگئی

7 Feb, 2019 | 01:22 PM

Sughra Afzal

(سعود بٹ) سابق سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کی نیب لاہور کو ریکارڈ فراہمی کی اندرونی کہانی بھی منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان آف شور کمپنی، میسرز اے اینڈ اے لمیٹڈ اور پارک ویو کوآپریٹو کیس میں تین بار نیب میں پیش ہوئے۔ انہوں نے ہر بار مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔ ہر پیشی سے قبل عبدالعلیم خان کیخلاف آف شور کمپنیاں اور اثاثہ جات کا ریکارڈ نیب کو حاصل ہوتا رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ عبدالعلیم خان سے پیشی پر نیب کے تفتیشی افسر نے حاصل کردہ ریکارڈ پر سوالات کیے مگر وہ ریکارڈ فراہمی سمیت جوابات دینے سے قاصر رہے۔ مہلت دینے کے باوجود مکمل ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر انکی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عبدالعلیم خان نیب کے بلاوے پر  قومی احتساب بیورو لاہور آفس گئے تھے جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا، انہوں نے سینئر وزیر کے عہدے سے استعفیٰ بھی دیدیا۔

مزیدخبریں