آشیانہ سکینڈل کیس، شہباز شریف فرد جرم کیلئے عدالت طلب

7 Feb, 2019 | 12:58 PM

Sughra Afzal

(شاہین عتیق) احتساب عدالت نے آشیانہ  ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں شہباز شریف، فواد حسن فواد اور احد چیمہ سمیت 13 ملزمان کو 18 فروری کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جج سید نجم الحسن بخاری نے آشیانہ سکینڈل کیس پر سماعت کی، عدالت میں شہباز شریف کو پیش نہیں کیا گیا۔ جیل انتظامیہ کی طرف سے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کر کے بتایا گیا کہ ان کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری ہیں، اس پر عدالت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو کہا آپ ایک چیز بتائیں۔ پروڈکشن آڈر ہیں یا میڈیکل؟ اس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ دونوں چیزیں۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف بیماری کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں توعدالت کیوں نہیں آسکتے۔

عدالت میں پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے کہا کہ جان بوجھ کر کیس کو لٹکایا جا رہا ہے تاکہ فرد جرم عائد نہ ہوسکے۔ جس پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ عدالت نے آج کی تاریخ فرد جرم کیلئے نہیں رکھی تھی۔ شہباز شریف کی وجہ سے سماعت متاثر نہیں ہورہی۔ عدالت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ شہباز شریف کو ہر حال میں 18 فروری کو پیش کریں۔

مزیدخبریں